فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہناو سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان عیدکے بعد لانگ مارچ کی کال دیںگے،آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر پٹرولیم قیمتوں بڑھانے کی جو سازش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے دنیا میںبڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود بھی عوام کو ریلیف دیا قومی سلامتی کمیٹی نے تصدیق کر دی ہے کہ سازش ہوئی اور دھمکی آمیز خط بھیجا گیا۔
نواز شریف لندن میں بیٹھ کر سازش کا مرتکب ہوا ہے۔ پاکستانی سفیر سے ڈونلڈلوکی ملاقات ہوئی اگر اس خط کے معاملے پر ٹھیک طرح تحقیقات نہ ہوئی تو ملکی سالمیت پر سوالیہ نشان رہے گا۔یہ بات انہوںنے فیصل آباد میں آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پشاور‘ کراچی اور لاہور کے جلسوں میں دنیا نے دیکھ لیا ہے قوم عمران خاں کے ساتھ کھڑی ہے۔موجودہ امپورٹڈمخلوط حکومت میں تمام نہلے دہلے اکٹھے ہو گئے ہیں۔آصف زرداری اورنواز شریف نئے جنرل الیکشن سے بھاگ نہیں سکیں گے۔
جعلی اقتدار ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ امپورٹڈ وزیراعظم نے اقتدار میںآتے ہی قانون کی دھجیاں آڑ دی ہیں۔ 16 ارب روپے مقصود چپڑاسی چھپانے کی ناکام کوششیں جاری ہیں۔ اسامہ بن لادن سے نواز شریف نے اربوں روپے لئے جس کا تزکرہ خود محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں کیاتھا۔ملکی حالات سنگین تر ہوتے جارہے ہیں جو جہانگیر ترین اور علیم خان کو کہتے تھے کرپٹ کہتے تھے آج وہ انہیں کس منہ سے پارسا کہہ رہے ہیں۔ آج انہیںمہنگائی نظر نہیں آرہی ہے جوپہلے کہتے تھے کہ ہم آٹا 35 روپے اور چینی 70 روپے فروخت کریں گے آج کیوں نہیں قیمتوں میں کمی کررہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ عمران خان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے‘عمران خان پر طالبان کا الزام لگایا جارہا ہے جب شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب تھے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوںسے کہا تھا کہ وہ پنجاب کو چھوڑ دیں کیا دوسرے صوبوں کے لوگوں پاکستان کے شہری نہیں تھے جنہیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔نہوں نے کہا کہ جنوری2022 میںمعلوم ہو چکا تھا کہ سازش کی جارہی ہے۔نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر سازش کی چھوٹو اورآصف علی زرداری نے پاکستان میں سازش کو پروان چڑھایا۔
چیف الیکشن کمشنر جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہیں فوری مستعفی ہو نا چاہئے۔ شریف خاندان کو اربوں کی کرپشن کا جواب دینا ہو گا۔ شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو 40 ارب کا بھی حساب دینا ہو گا۔ وہ عادی چوری ہیں ان کا نام اسی سی ایل میں ڈالا جائے،