خواجہ آصف

عمران خان عوام کے نمائندے نہیں بلکہ بجلی، تیل ،ایل این جی مافیاز کےلئے کام کر رہے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کے نمائندے نہیں بلکہ بجلی، تیل ،ایل این جی مافیاز کےلئے کام کر رہے ہیں ،

ہفتہ کو ضلع سیالکوٹ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے نمائندے ملک کے گلی محلوں میں رہنے والے لوگوں کو جوابدہ ہونے چاہئیں نہ کہ کسی اور کو،وہ عوام کےلئے حکمرانی کریں،آئین کی سربلندی کےلئے سیاست کریں، انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جس ڈاکو چور نے پوری زندگی عوام کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر پیسہ نکالا ہو وہ عوام کو کیا دے گا،جس نے خود ساری عمر نوسر بازی کی وہ عوام کو کس طرح روٹی کا نوالا دے گا؟

وہ عوام کےلئے کام نہیں کر رہا وہ بجلی، تیل ،ایل این جی مافیاز کےلئے کام کر رہا ہے، یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے عمران نیازی اور اس کے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہیں،سیالکوٹ عزتوں والا شہر ہے،یہاں سے پی ٹی آئی ہاری، سارے ضلع سے ہاری ہم نے سربلند رکھا،ووٹ کی عزت کی حفاظت کی۔