عمران خان 164

عمران خان صدر پیوٹن کی دعوت پر رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ دورہ روس کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پوٹن کی دعوت پر روس جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ 23 برس بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا روس کا دورہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ میں پاکستان اور روس کے درمیان توانائی، تجارت، دفاع اور معیشت کے شعبے میں تعاون پر بات ہو گی۔اس سے قبل 1999 میں نواز شریف نے بطور وزیراعظم روس کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کئی بار ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کا یہ 21 سال بعد روس کا دورہ ہوگا۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کی تاریخ کے تعین کیلئے مشاورت جاری ہے۔ پاکستان اور روس کی خارجہ وزارتیں دورے کے امور کو حتمی شکل دینے میں مصروفِ عمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں