خواجہ محمدآصف

عمران خان جو بارودی سرنگیں بچھا کر گئے تھے انہیں صاف کرنے میں حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،وزیردفاع

ڈسکہ(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ جتنے عوامی فلاحی اور ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں ہوئے وہ آج تک کوئی سیاسی پارٹی نہیں کرواسکی پاکستان کی عوام بہت باشعور ہے انتخابات میں عوام نااہلوں کے اب دوبارہ جھانسے میں نہیں آئینگے اور کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے پاکستان میں انتخابی میدان صرف جمہوری اور محب وطن پارٹیوں کے درمیان ہوگا ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ عمران خان جو بارودی سرنگیں بچھا کر گئے تھے انہیں صاف کرنے میں حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں ملک و قوم کو ریلیف محسوس ہوگا سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے غلط سیاسی فیصلوں کی وجہ سے اس کی حکومت گئی

اس نے ریاست کو للکارا انشاء اللہ آنیوالا دور اقتدار پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہوگا پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے ملک سے میاں محمدنوازشریف اور وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کی قیادت میںکلین سویپ کریگی علاوہ ازیں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے مرحوم سابق ایم پی اے محمداشفاق وائیں کے گھرجاکران کی ہمشیرہ سابق ایم پی اے شبینہ وائیں کیساتھ تعزیت کی ان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر محمدافضل منشاء ودیگر بھی موجودتھے