لاہور(رپورٹنگ آن لائن) رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان ترکیہ و شام سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفارتخانوں کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی ملاقاتیں کیں، سفراءکو عمران خان کے پیغامات پہنچائے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حالیہ زلزلہ کے باعث ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
بدھ کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حالیہ زلزلہ کے باعث ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا،سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفارتخانوں کا دورہ کیا،زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفراءسے خصوصی ملاقاتیں کیں، زلفی بخاری نے ترکیہ اور شام کے سفراءکو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پیغامات پہنچائے۔ رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ترکیہ و شام سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔