اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان بانسری بجا رہے ہیں ،لوگ اپنے گردے بچے بیچ رہے ہیں،یہ لاکھوں کروڑوں نوکریوں کی باتیں کرتا تھا اس نے بے روزگاری پیدا کی،استاتذہ کا بڑا مقام ہے، آرڈیننس کے ذریعے استاتذہ کو ان لوگوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ہم آپکے تمام مطالبات ہر فورم تک پہنچائیں گے ۔
جمعرات کو خواجہ آصف استاتذہ کے دھرنے میں پہنچ گئے ، دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہم متحدہ اپوزیشن اس آرڈنیس کے خلاف تمام تر اقدامات ضرور اٹھائیں گے،مہنگاءآسمان سے باتیں کر رہی ،ملک جل رہا ہے اور عمران خان بانسری بجا رہے ہیں ،لوگ اپنے گردے بچے بیچ رہے ہیں،یہ لاکھوں کروڑوں نوکریوں کی باتیں کرتا تھا اس نے بے روزگاری پیدا کی۔ خواجہ آصف نے کہا ہماری دعائیں ہماری مدد آپ کے ساتھ ہیں ،16 ہزار بندو کو بے روزگار کر دیا،آپکے ووٹ کی عزت ہو تاکہ آپکی نمائندگی ہو۔
خواجہ آصف نے کہا یہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت کر رہے ہیں ،استاتذہ کا بڑا مقام ہے،اس آرڈیننس کے ذریعے استاتذہ کو ان لوگوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ہم آپکے تمام مطالبات ہر فورم پر اٹھائیں گے،قومی اسمبلی اجلاس میں ہم اس آرڈیننس کے خلاف تمام تراقدامات اٹھائیگی۔