بلاول بھٹو

عمران خان اپنا پھیلایا ہوا گند خود صاف کریں، پارلیمنٹ کے پیچھے نہ چھپیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکسان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے کیا گیا معاہدہ پارلیمنٹ میں نہیں لایا گیا۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت نے گلیوں میں جاری پرتشدد احتجاج کے خلاف کارروائی کی، لوگ مارے گئے اور 500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگائی گئی اورانٹر نیٹ بند کیا گیا۔ وزیراعظم نے صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا۔ اب پی ٹی آ ئی قومی اسمبلی کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ وزیراعظم یہ آپ کا کیادھرا ہے، خود نمٹیں یا گھر جائیں۔