فیصل جاوید خان

عمران خان اور دیگر پر ایف آئی آر کی پرزور مذمت کرتے ہیں،فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان اور دیگر پر ایف آئی آر کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ عمران خان اور دیگر پر ایف آئی آر کی پرزور مذمت کرتے ہیں، عمران خان وہ لیڈر ہے جس نے اقوام عالم میں اسلاموفوبیا اور ہمارے رسولِ پاکﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کیخلاف مقدمہ لڑا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار دنیا کے کسی بھی لیڈر نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی قرارداد منظور کرائی۔