کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان ہم سے انتقام لیں مگر کشمیر پر بھی توجہ دیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کے موقع پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے انسانی حقوق بحال کرائے اور رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہماری حکومت ہوتی تو ہم آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔ عمران خان ہم سے انتقام کا شوق پورا کریں مگر کشمیر پر بھی توجہ دیں کیونکہ 2 سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے۔