تر جمان پنجاب حکومت 237

عمران خان انتقامی سیاست پریقین نہیں رکھتے’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ عمران خان انتقامی سیاست پریقین نہیں رکھتے، وزیراعظم ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس میں کامیابی ان کے قدم چوم رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے چوروں اور ڈاکو ئوں کا بر سراقتدا ر آ نے کا راستہ بند کردیا ہے۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن رہنما جلسے جلو سو ں کی بجائے احتساب کا سامنا کریں اگر وہ بے گناہ ہیں تو سزا سے بچ جائیں گے کیونکہ موجودہ حکومت انتقامی سیاست پریقین نہیں رکھتی کیو نکہ وزیر اعظم عمران خان دیانتدار محب وطن اور عوام دوست قومی لیڈر ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تین سالوں میں ڈوبی ہوئی قومی معیشت کو مسائل کے سمند ر سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کیا ہے، ملکی سرمائے پر ہاتھ صاف کرنیوالے کرپٹ سیاستدان کسی رعایت کے مستحق نہیں غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی کی ایک ایک پائی ان سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مسائل سے نجات پا رہا ہے آنے والے دنوں میں مزید حکومتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا اور عوام کو درپیش عارضی مشکلات بہت جلد ختم ہو جائیں گی۔انہو ں نے کہاکہ ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے اور کرپشن کے ذریعے ملک کو کنگال کرنے والے اپنے نظریات کے برعکس ایک بار پھر حکومت مخالف محاذ آرائی کی سازشیں کررہے ہیں۔ جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پی ٹی آئی حکومت اپنی آ ئینی اور قانونی مد ت پوری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں