حسن مرتضی

عمران خان اقتدار کا نشہ نہ ملنے کے باعث ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے،حسن مرتضی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان پاک فوج کے خلاف بدگمانیاں پیدا کرنے سے باز رہیں افواج پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔ س سید حسن مرتضی نے عمران خان کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار کا نشہ نہ ملنے کے باعث ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ حسن مرتضی نے کہا کہ ہر ٹاک شو، جلسے یا پریس کانفرنس سے پہلے عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منہ میں خاک جس نے پاکستان کے ٹکڑے ہونے کی بات کی، ڈائن بھی سات گھر چھوڑ دیتی ہے مگر یہ تو اپنے ہی وطن کو کوس رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان پاک فوج کے خلاف بدگمانیاں پیدا کرنے سے باز رہے افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام کسی بھگوڑے کے ہاتھوں میں نہیں بلکہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور پیپلزپارٹی ہی ایٹمی پاکستان کی حفاظت کرے گی، خدا کی قدرت ہے جو خوف کے مارے بھاگ گیا وہ ایٹمی پروگرام پر بات کر رہا ہے۔ حسن مرتضی نے مزید کہا کہ بھگوڑا نیازی سن کے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، اللہ پاک پاکستان کو عمران خان کے شر سے بچائے اور تا قیامت شاد و آباد رکھے۔