لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے میں عمران خان کا بس نہیں چل رہا تو استعفی دیں،
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس اورپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے، یہ عوام پر مہنگائی کی بمباری ہے،ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔