مسرت جمشید چیمہ 52

عمران خان ،بشری بی بی کے دو ٹوک ،حتمی فیصلوں نے ثابت کر دیا وہ جھکنے والے نہیں’ مسرت چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی پر جتنی بھی سختیاں کر لیں ان کے دو ٹوک اور حتمی فیصلوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ جھکنے والے نہیں.

انہوں نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ جس طرح وہ حق کے لیے کھڑے ہوتے ہیں وہ عام آدمی کے بس کی بات نہیں ۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے لیے پانی کا مسئلہ ابھی بھی ویسے ہی ہے،منگل کے روز وہ بوتل میں پانی بھر کے جج صاحب کو دکھانے کے لیے لانا چاہتی تھیں لیکن عملے نے وہ لانے نہیں دیا،گھر کا کھانا بھی سکیورٹی کا بہانہ بنا کے لانے پر پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 4 دن سے زیادہ قید تنہائی ٹارچر کہلاتی ہے لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو لمبے عرصے سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے،ایسا سلوک کسی سابق وزیراعظم کے ساتھ روا نہیں رکھا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی معالج تک رسائی نہیں ہے،ان کو دائیں آنکھ سے دیکھتے ہوئے کافی دبائو ڈالنا پڑتا ہے اور وہ بارہا اپنی تکلیف کا اظہار کر چکے ہیں لیکن ابھی بھی ڈاکٹر تک ان کی رسائی نہیں ہے،یہ صورتحال لیے الارمنگ ہے اور اس پر تمام پارٹی کو بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں