مسرت جمشید چیمہ 66

عمران خان ،بشری بی بی کو ذہنی اذیت ،جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان کو کپڑے نہیں پہنچانے دئیے جا رہے، ایکسرسائز نہیں کرنے دی جاتی، ٹی وی اور اخبارات بند ہیں، شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں رکھا جاتا ہے،اسی طرح بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے.

شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی، اس کے علاوہ بنیادی حق جیسے کہ وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا ،گزشتہ کئی ہفتوں سے بشری بی بی کے وکیل ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔ انہوںنے کہا کہ یہ سب کرنے والے یاد رکھیں وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتابالآخر عوام جیتے گی اور آج کے ظالموں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں