کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر اپنی صحت سے متعلق مداحوں کے ساتھ اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔
اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بہتر محسوس نہیں کر رہا ہوں۔
عمران اشرف نے اسٹوری میں مداحوں سے اپیل کی ہے کہ مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے، میری صحت یابی کیلئے دعا کریں۔