کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی بھارتی اداکار و گلوکار جسی گل کیساتھ پہلی بین الاقوامی فلم انا نو رہنا سہنا نہیں اوندا کی نئی ریلیز کی تاریح سامنے آگئی۔
پاکستان کے معروف اداکار و ہوسٹ عمران اشرف جلد بھارتی پنجابی فلم اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، روپن بال کی ہداہتکاری میں بننے والی فلم کہانی سریندر اروڑا نے لکھی ہے۔عمران اشرف کی فلم کی ریلیز کا اعلان دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی کامیاب فلم سردار جی 3 کی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جس نے بھارتی اور پاکستانی سینما میں دھوم مچا دی تھی۔
اداکار نے اپنی آنے والی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔6.7 ملین فالورز رکھنے والے عمران اشرف کے مداح پہلے ہی ان کی فلم اور آنے والے ڈراموں کے شدت سے منتظر تھے تاہم ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی عمران اشرف کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا، گڈ لک ہیرو۔ سوشل میڈیا پر مداح عمران اشرف کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔