ریاض (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے ایوان صنعت وتجارت کیسربراہ عجلان العجلان نے کہاہے کہ خلیجی ریاست عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین تعلقات خصوصا سرمایہ کاری اور معاشی شعبوں میں نئے افق کا آغاز ثابت ہوگا۔العجلان نیعرب ٹی وی کو انٹرویو میں کہاکہ سعودی عرب اور سلطنت عمان نے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سلطان ہیثم بن طارق کی سربراہی میں حقیقی معاشی انضمام کے تعلقات کو قائم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وژن 2030 اور عمان کے وژن 2040 پر مبنی نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اپنے اپنے وژن میں بڑے مواقع اور منصوبے شامل ہیں۔ عمان کے لیے سعودی عرب پہلا تجارتی شراکت دار بن سکتا ہے اور سلطنت عمان اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کی معاشی صورتحال پر مثبت اثرات ڈالے گا۔ سعودی اور عمانی کاروباری شعبے ، مشترکہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فیڈریشن آف سعودی چیمبر دونوں ممالک میں سرکاری اور نجی ایجنسیوں کے ساتھ برآمدات میں حوصلہ افزائی ، سامان اور سروسز کے تبادلے ، مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارتی منصوبوں کے قیام ، تجارتی اجلاسوں کو تیز تر بنانے کے ذریعے سعودی عمانی معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی بھر پور حمایت کرے گا۔ وفود ، فورمز اور نمائشوں کا انعقاد ، اور دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں مدد دے گا ۔دونوں اطراف چیلنجوں پر قابو پانے ، سرمایہ کاری کے لیے ماحول ساز گار بنانے اور کاروباری طبقے کو مالی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے بارے میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔









