گلوکار علی ظفر 170

علی ظفر اور آئمہ بیگ کا گانا ‘وے ماہیا’ آتے ہی چھا گیا

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا سلِ نو پر ریلیز ہونے والا گانا ‘وے ماہیا’ آتے ہی چھا گیا ہے۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے سالِ نو پر گانا ریلیز کرکے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیا گیا ہے۔علی ظفر اور آئمہ بیگ کے پہلے ڈوئٹ سانگ کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں جبکہ اس کی شاعری حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔ علی ظفر نے ٹوئٹر پر گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گانے کی ویڈیو پاکستان کے شمالی علاقہ جات نتھیا گلی میں شْوٹ کی گئی ہے، پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔جبکہ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ یہ گانا میری طرف سے تمام محبت کرنے والوں کو خرا تحسین ہے جو تمام مشکلات کے باوجود ایک دوسرے کو پالیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں