علی زیدی

علی زیدی کابلاول کے عمران خان کو ہٹانے کی سازش میں کردار کے اعتراف پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے وزیر خارجہ بلاول زرداری کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کی سازش بلاول ہاﺅس میں ہونے کے اعتراف پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے کل خود ہی اعتراف کر لیا کہ عمران خان کو ہٹانے کی سازش بلاول ہاﺅس سے کی گئی‘دنیا جانتی ہے مقامی سہولت کاروں کے ساتھ مل کر ہی غیر ملکی فنڈڈ سازشیں کامیاب ہوتی ہیں‘کیا الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بدتمیز بچے کے اعترافِ جرم پر کوئی نوٹس لے گی؟۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا بلاول کبھی ہوش میں ہوتا ہے؟ کل خود ہی اعتراف کر لیا کہ عمران خان کو ہٹانے کی سازش بلاول ہاﺅس سے کی گئی۔ علی حیدر زیدی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے مقامی سہولت کاروں کے ساتھ مل کر ہی غیر ملکی فنڈڈ سازشیں کامیاب ہوتی ہیں! کیا الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بدتمیز بچے کے اعترافِ جرم پر کوئی نوٹس لے گی؟