بیرسٹر سیف

علی امین گنڈا پور کے پاس اسلحہ ہوتا تو رات موٹر وے پر نہ گزارتے،بیرسٹر سیف

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کسی پر شیلنگ نہیں کی۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس میں الزامات جھوٹ کا پلندا ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، کے پی کے سے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہی موجود ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی جھوٹ بول کر عوامی رائے تبدیل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے پاس اسلحہ ہوتا تو رات موٹر وے پر نہیں گزارتے، آگے جاتے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا قافلہ پرْامن ہے اور ہمارے مقاصد واضح ہیں۔
٭٭٭٭٭