علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کاوزیر اعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز سے اجاگر کرنے پر خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے وزیر اعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے دل جیت لیے ہیںاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ ایک حقیقی سٹیٹ مین ہیں ،

عمران خان نے نہ صرف پاکستان، خطے، بلکہ عالمی دنیا کو درپیش چیلنجز کا بہترین احاطہ کیابلکہ اسلاموفوبیا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کو اجاگر کیا،وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں 5اگست 2019کی بعد کی صورتحال کو دنیا کے سامنے رکھا، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ،

عمران خان نے آر ایس ایس کے ہندوتا نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو بھی بے نقاب کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا۔