علیزا سلطان 53

علیزا سلطان کا نیا فیشن شوٹ وائرل، صارفین کا ملا جلا ردِعمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان کا نیا فیشن شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس پر صارفین کی نے ملا جلا ردِعمل دیاہے۔علیزا سلطان نے انسٹا گرام اکائونٹ پر نئے فیشن شوٹ کے سیٹ پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کی جوکچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں وہ سفید رنگ کا ٹاپ اور آسمانی رنگ کی پینٹ پہنے بہت ہی خوشگوار انداز میں فیشن شوٹ کرواتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔علیزا سلطان کی وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بہت پسند کررہے ہیں کچھ صارفین اس نئے فیشن شوٹ کی ویڈیو دیکھ کر علیزا سلطان کی خوبصورتی اور زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنے پر تعریف کرتے جبکہ کچھ صارفین اس بات پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے فیروز خان سے طلاق لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں