مریم نواز

علم سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایسا جرم ہے جس پر سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے’مریم نواز

لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ ایک فتنے کو کالج کے احاطے میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ علم سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑنا چاہیے۔