احسن اقبال 56

علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر رہی ہے،وفاقی وزیر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر رہی ہے۔ایکس پہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی، استحکام اور قومی یکجہتی کے سفر پر گامزن ہے اور موجودہ قیادت اقبال کے تصورِ خودی، عزم اور قومی بیداری کو حقیقت میں بدل رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کا کلام بھی پیش کیا جس میں ملتِ اسلامیہ کے عروج، خودی کی مضبوطی اور مستقبل کی امید کا پیغام اجاگر کیا گیا ہے۔خدائے لم یزل کا دستِ قْدرت تْو، زباں تْو ہے.یقیں پیدا کر اے غافل کہ مغلوبِ گْماں تو ہیپرے ہے چرخِ نیلی فام سے منزل مسلماں کی ستارے جس کی گردِ راہ ہوں، وہ کارواں تو ہیمکاں فانی، مکیں آنی، ازل تیرا، ابد تیراخدا کا آخری پیغام ہے تْو، جاوداں تو ہیحنا بندِ عروسِ لالہ ہے خْونِ جگر تیراتری نسبت براہیمی ہے،

معمارِ جہاں تو ہیتری فطرت امیں ہے ممکناتِ زندگانی کی جہاں کے جوہرِ مْضمَر کا گویا امتحاں تو ہیجہانِ آب و گِل سے عالَمِ جاوید کی خاطرنبوّت ساتھ جس کو لے گئی وہ ارمغاں تو ہییہ نکتہ سرگزشتِ مِلّتِ بیضا سے ہے پیداکہ اقوامِ زمینِ ایشیا کا پاسباں تو ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو اقبال کے پیغام کو سمجھ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان خطے میں ایک باوقار اور مضبوط ریاست کے طور پر ابھرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں