علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، 6مضامین میں چار سالہ بی ایس پروگرامز پیش

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 6۔مضامین میں چار سالہ بی ایس

پروگرامزپیش کرکے ان میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔بی ایس )فزکس(ٗ بی ایس )ریاضی(ٗ بی ایس )

شماریات( ٗ بی ایس )کیمسٹری( ٗ بی ایس )مائیکرو بیالوجی(اور بی ایس)کمپیوٹر سائنسز( شامل ہیں۔بی

ایس)کمپیوٹر سائنسز( کی کلاسسزاسلام آباد ٗ راولپنڈی ٗ لاہور ٗ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں واقع یونیورسٹی کے

علاقائی دفاتر میں ہوں گی۔ان تمام پروگرامز میں داخلہ صرف آن لائن لیا جاسکتا ہے ٗ داخلہ فارمزاور پراسپکٹسسز

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

طلبہ داخلہ فارم کو آن لائن پُر کرکے چالان فارم کو پرنٹ کرنے کے اگلے روز چالان پر پرنٹ شدہ/-

500روپے پراسسنگ فیس ملک بھر میں مسلم کمرشل بینک ٗ الائیڈ بینک ٗ فرسٹ ویمن بینک یا یونائٹڈ بینک

کے کسی بھی برانچ میں جمع کراکر تفصیلات یونیورسٹی ویب پر اپ لوڈ کرنا ہوں گے۔ داخلے کے منتخب

امیدواروں کو پہلے سمسٹر کی فیس جمع کرانے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل دی جائے گی۔

منتخب امیدوار داخلہ فیس مجوزہ طریقہ کار کے مطابق میں جمع کراکے مسلم کمرشل بینک ٗ الائیڈ بینک ٗ فرسٹ

ویمن بینک یا یونائٹڈ بینک داخلہ فارم کی پرنٹ کاپی کے ساتھ چالان اور اپنے اسناد و ڈگریوں کی

تصدیق شدہ کاپیاں لگاکر یونیورسٹی کو ارسال کرنا ہوں گے۔