اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عظیم کپتان کہلانے والا ڈوبتے جہاز پر چوہے کی طرح خود بھی ڈوب جائے گا، عدم اعتماد کی تحریک کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے روکنے کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی نے ایک اور کمزور عذر تراشا ہے،عمران خان ہمیشہ نہیں بھاگ سکتا۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے روکنے کے لئے اسپیکرقومی اسمبلی نے ایک اور کمزور عذر تراشا ہے،عمران خان ہمیشہ نہیں بھاگ سکتا،وزیراعظم میں اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں،عمران خان وقار سے شکست کا سامنا نہیں کرسکتے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عظیم کپتان کہلانے والا ڈوبتے جہاز پر چوہے کی طرح خود بھی ڈوب جائے گا۔