عظمیٰ بخاری

عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت (کل) ہو گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پرسماعت کل ( منگل) کے روز ہو گی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں جسٹس عبہر گل خان اورجسٹس علی ضیا ء باجوہ پرمشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

عظمی بخاری نے جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے خلاف کارروائی کیلئے جولائی 2024 میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔