عظمی بخاری 55

عظمی بخاری کا بشری بی بی ،بانی پی ٹی آئی کی شادی ہونے سے پہلے بشری بی بی سے ملاقات کا انکشاف

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے بشری بی بی اوربانی پی ٹی آئی عمران خان کی شادی ہونے سے پہلے بشری بی بی سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں عظمی بخاری نے کہا کہ بشری بی بی سے ایک مشترکہ فیملی فرینڈ کی وجہ سے شناسائی تھی ،مجھے بشری بی بی کہتی تھیں تم مجھے بہت اچھی لگتی ہو ،تم مجھ سے کچھ پوچھ لو لیکن میں نے انہیں کہا تھا بہن میں سید زادی ہوں مجھے جومانگنا ہوتا ہے میں دعا مانگتی ہوں اور اللہ تعالی مجھے دیدیتے ہیں ،انہیں میری یہ بات اچھی نہیں لگی تھی۔ عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے صحیح جملہ یاد نہیں لیکن بشری بی بی نے کہا عمران خان مجھ سے پوچھ کر کرتا ہے اس پر میں نے کہا تھا وہ جو کچھ کررہے ہیںوہ آپ کے کہنے پر کرتے ہیں لیکن مجھے بعد میں لگا شاید میں نے کچھ زیادہ بول دیا ۔

انہوں نے کہا کہ میری ملاقات تب ہوئی تھی جب ان کی عمران خان سے شادی نہیں ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ میری ڈکشنری میں پیری فقریری اور جادو ٹونے کبھی نہیں رہے ، میں اللہ پاک سے براہ راست مانگتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب پریس کانفرنسز میں کرپشن کا ذکر کرتی تھی تو میرے بھائی کے ذریعے ان کی بیٹی جو میرے بھائی کی کلاس فیلو تھی نے بشری بی بی کا پیغام دیا کہ میں تو عظمی کو بہت پیار کرتی ہوں.

وہ میرے بارے میں ایسی باتیں کر رہی ہے مجھے یہ اچھا نہیں لگ رہا ،اسے سمجھائو، اس وقت عمران خان جیل جا چکے تھے۔جس پر میں نے واضح کہا تھاکہ میں نے کبھی اخلاق سے گری ہوئی بات نہیں کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں