لاہور( رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم 10ستمبر کو درخواست پر سماعت کریں گی۔عدالت نے ایف آئی اے سے پیشرفت رپورٹ طلب کررکھی ہے ۔
