عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم 5ستمبر کو عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی۔عدالت نے فریقین سے تفصیلی رپورٹس طلب کر رکھی ہیں جبکہ وکلا کو بھی دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیو میرے ساتھ منسوب کی جارہی ہے، فیک ویڈیو سے کردار کشی کی جارہی ہے۔