پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ

عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی ۔

رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عطا اللہ تارڑ مسلم لیگ (ن)کے سرگرم رہنما ہیں ،پارٹی کے لئے ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں ،عطا اللہ تارڑ عوام کے لئے بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں ،

ماضی میں جمہوریت کی بحالی میں بھی ان کا اہم کردار رہا ہے،(ن) لیگ کے رہنمائوںکی گرفتاریاں دبا ئومیں لانے اورعوام کے مسائل سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے ، مطالبہ ہے کہ عطا اللہ تارڑ کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ نتائج کی کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔