عطا اللہ تارڑ 56

عطاء اللہ تارڑ کا سابق سیکریٹری جنرل سی پی این ای عامر محمود کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری جنرل سی پی این ای عامر محمود کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ عامر محمود نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے شعبہ صحافت اور ادب کو نئی جہتیں فراہم کیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ عامر محمود صحافت اور اشاعتی دنیا کا ایک معتبر نام تھے، عامر محمود نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سے شعبہ صحافت اور ادب کو نئی جہتیں فراہم کیں۔

عطاء تارڑ نے کہاکہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں