عشرہ رحمت اللعالمین 164

عشرہ رحمت اللعالمین اور12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کیلئے عظیم الشان تقریبات منعقد کی جائیں گی ،فیصل جاوید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عشرہ رحمت اللعالمین اور12ربیع الاول شایان شان طریقے سے منانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر عظیم الشان تقریبات منعقد کی جائیں گی اور اس روزعام تعطیل ہوگی۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت، خاتم النبیین پیغمبر اعظم ۖ کی سیرت کی آگاہی کیلئے تقریبات، میلاد اور کانفرنسز منعقد کی جارہی ہیں-

اس عشرہ )3-13 ربیع الاول(کو وزیراعظم سمیت، پارٹی ورکرز اور عوام بھرپور طریقے سے منائیں گے- جشن عید میلاد النبیۖ شایان شان طریقے سے منانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر عظیم الشان تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، مرکزی تقریب 12 ربیع الاول کو ہوگی اور حسب معمول اس روزعام تعطیل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں