عسکری ٹاور

عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 12ستمبر تک ملتوی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی رہنمائوںکی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 12ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔