عزیر بلوچ کیس 232

عزیر بلوچ کیس کے گواہ اور سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ عدالت سے واپسی پر قتل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عزیر بلوچ کیس کے گواہ سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ کو عدالت سے واپسی پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ گواہی دے کر واپس جا رہے تھے، عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں بھی جاوید بلوچ کا ذکر ہے۔

مارے جانے کا بیان وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی نے دیا ہے۔ اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اہم کیسز میں گواہی کے لیے کوئی سامنے نہیں آتا۔

وفاقی وزیر نے بلاول کو بے بی کہہ کر سوال پوچھا کہ کیا بلاول بتائیں گے صوبے میں کیا ہورہا ہے جس پر ان کے والد کا مافیا 14 سال سے حکومت کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں