عرب ملکوں 124

عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدوں کی کوششیں جاری رکھیں گے،امریکا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات دونوں ممالک اور اقوام کے مستقبل کے لیے مفید اور موثر ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں