عرب ملکوں 138

عرب ملکوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدوں کی کوششیں جاری رکھیں گے،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیحوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کو آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات دونوں ممالک اور اقوام کے مستقبل کے لیے مفید اور موثر ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں