مسرور بارزانی 65

عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کی تردید

بغداد(رپورٹنگ آن لائن)شام میں نئی پیش رفت اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے مخمصے کی روشنی میں عراقی کردستان کے علاقے کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے کہا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز تمام کردوں کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے پڑوسی ملک شام میں سیاسی عمل میں کردوں کی شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مسرور بارزانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ عراقی کردستان بین الاقوامی اتحادی افواج کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کردستان کے علاقے میں مزید سعودی کمپنیاں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ میں ان کا منصفانہ حصہ نہیں ملتا۔ جہاں تک بغداد کے ساتھ معاشی مسائل کا تعلق ہے تو انہوں نے کہا اس کی نوعیت سیاسی ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ابھی تک امریکی صدر ٹرمپ سے براہ راست کوئی بات نہیں کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں