عدنان قاضی کی ڈائریکشن میں نیا گانا ”نا چھیڑ ملنگا نوں “23جولائی کو ریلیزہو گا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)معروف ہدایتکار عدنان قاضی کی ڈائریکشن میں بننے والا نیا ویڈیو سونگ ”نا چھیڑ ملنگا نوں “23جولائی جمعہ کے روز ریلیز کیا جائے گا نئے ویڈیو سونگ کو معروف گلوکار فرحان سید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی خوبصورت آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا جس کا میوزک معروف گلوکار و میوزک پروڈیوسرز بلال سعید نے ترتیب دیا ہے ویڈیو سونگ کا پوسٹر جاری کردیا گیا میوزک کے دلدادا افراد کا ویڈیو ریلیز ہونے کا بے چینی سے انتظار اب تک میوزک حلقوں کی جانب سے اس گانے کے حوالے خوب تعریفیں جاری ہیں جبکہ معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر جوزپ کان نے بھی ڈائریکٹر عدنان قاضی کو خوبصورت انداز میں گانے کو عکسبند کرنے پر مبارکباد پیش کی
نا چھیڑ ملنگا نوں
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نامور ہدایتکار عدنان قاضی کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام پروجیکٹس کو محنت لگن اور شوق سے کرتا ہوں جس کی وجہ سے کامیابیاں نصیب ہوتی ہیں گزشتہ ویڈیو سانگز کی مقبولیت کے بعد اس ویڈیو سونگ ’ ’ نا چھیڑ ملنگا نوں “ کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے میری حوصلہ افزائی اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹر جوزپ کان نے بھی میرے کام کی بھرپور تعریف کی ہے ویڈیو سونگ کو نامور گلوکار فرحان سید اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بہت خوبصورت انداز میں پرفارم کیا ہے جو میوزک شائقین کےلئے عید کا تحفہ ثابت ہوگی ۔