عامر کیانی

عدم ثبوت کی بنا ءپر عامر کیانی کا نام ادویات مہنگی کرنے کے کیس سے خارج

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )عدم شواہد کے بنا پر نیب نے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کا نام ادویات مہنگی کرنے کے کیس سے خارج کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ادویات مہنگی کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر عامرکیانی کا نام کیس سے خارج کردیا گیا،

نجی ٹی وی کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے میں وزیر کا کردار نہیں تھا۔واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیربرائے قومی صحت عامر کیانی کے خلاف نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایت دے دی تھی۔

نیب کو عامر کیانی کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں،عامر کیانی کے خلاف شکایات کی تصدیق کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا تھا ۔انکوائری کو شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عامر محمود کیانی نے وزارت سے استعفی بھی دیا تھا۔