کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد تحریک کے نتائج حیران کن ہوں گے، پی ٹی آئی کی کشتی ڈوب رہی ہے کوئی سوارنہیں ہوگا، حیدرآباد میں پنڈال سے زیادہ لوگ اسٹیج پرتھے ، کراچی میں بھی پی ٹی آئی کوذلت کاسامنا ہوگا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے رینٹ اے کراڈ کیلئے ایم کیوایم سے رابطہ کیا ہے جبکہ شاہ محمود اپنے مریدوں کو ہر جگہ استعمال کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ لاہور میں شہری لانگ مارچ کا استقبال کریں گے، پنجاب حکومت روڈبلاک کرتی ہے،قافلوں کو دوسری جانب بھیجتی ہے۔
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کے جوکر مارچ کو مسترد کیا ، جوکرمارچ گھوٹکی سے شروع ہوکر حیدرآباد پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیچہ وطنی میں ہماری گاڑیوں پر پتھرا کیا گیا۔