اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟ ۔ انہوںںکہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہو گا۔
 
                     
		 
				 
				 
				 
				 
				