میشا شفیع

عدالت نے میشا شفیع کو والدہ اور شوہر سمیت طلب کرلیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر 29 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے میشا شفیع، ان کے شوہر اور والدہ صباء حمید کو آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع، صبا حمید، محمد محمود اپنے بیان پر جرح کے لیے آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع، صبا حمید، محمد محمود اپنے بیانات ریکارڈ کرواچکے ہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی ظفر کے وکیل کے مطابق تینوں گواہوں کے بیانات پر جرح ہونا باقی ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔