کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کےخلاف کارروائی جاری رکھنے اور بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ضلع وسطی میں اجازت کے بغیرچھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ بلڈنگ کی تعمیر کے دوران علاقے میں تعینات ایس بی سی اے کے افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو دو ماہ میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس بی سی اے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ایس بی سی اے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ گراو¿نڈ پلس چھ منزلہ عمارت کی تعمیر بغیر اجازت کے تعمیر کی جا رہی ہے۔