وزیراعظم

عدالت نے عمران اینڈ کمپنی کو بے نقاب کر دیا، وزیر اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی شرمناک ہے کہ کس طرح عمران خان نے آئین کو مجروح کرنے کی کوشش کی اور شرمناک ہے کہ عمران خان نے حکومت کی تبدیلی کا جھوٹ تیار کیا،انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران اینڈ کمپنی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ سب کے لیے پڑھنا ضروری ہے۔