چارج

عدالتی حکم ہوا میں، ایک ماہ بعد بھی انسپکٹر کو عہدے کا چارج نہ مل سکا۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن بی لاہور میں انسپکٹر کو سروس ٹربیونل کے حکم کے باوجود عہدے کا چارج نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن بی لاہور نے 11 اگست 2023 کو پراپرٹی ٹیکس زون 6 کے سرکل مسلم ٹاون سے انسپکٹر عاصم پرویز کو تبدیل کرکے اس کی جگہ علی عمران نامی جونئیر کلرک کو OPS بنیادوں پر انسپکٹر بنا کر تعینات کر دیا۔اور انسپکٹر عاصم پرویز کو پراپرٹی ٹیکس زون 5 کے سرکل ٹرائیکون میں تعینات کرنے کا حکم جاری کیا۔

ٹرانسفر آرڈرز کے خلاف انسپکٹر عاصم پرویز نے چیف سیکرٹری پنجاب کے روبرو اپیل فائل کر دی اور ڈائیریکٹر ریجن بی کے 11 اگست کے آرڈرز کے خلاف پنجاب سروس ٹربیونل سے رجوع کیا جہاں ٹربیونل نے 21 اگست کو عاصم پرویز کے حق میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اس کی درخواست نمٹا دی۔

تاہم سروس ٹربیونل کے حکم کے باوجود ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی انسپکٹر عاصم پرویز کو سرکل مسلم ٹاون میں کام کرنے کی اجازت دی گئی یے نہ ہی اس کا لاگ ان بنایا جا رہا یے۔
جس سے محکمے کو ریونیو کی مد میں بھی نقصان کا سامنا ہے۔

پنجاب سروس ٹربیونل نے اپنے حکم میں لاہور ہائی کورٹ کی تنویر سرور بنام صوبہ پنجاب رٹ نمبر 63900/21 میں ججمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے علی عمران کی بطور OPS تعیناتی کو بھی غیر قانونی قراردیا

ادھر ذرائع کایہ بھی کہنا یے کہ علی عمران کئی برسوں سے اسی پراپرٹی ٹیکس سرکل (مسلم ٹاون) میں بطور جونئیر کلرک فرائض انجام دے رہا یے اور اب اسے غیرقانونی طور اسی ہی سرکل میں بطور انسپکٹر بھی تعینات کیا گیا ہے۔