نیوز رپورٹر۔۔
ویجز کمشنر لاہور کی عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر بول ٹی وی کے سی ای او شعیب شیخ کےخلاف یکطرفہ کارروائی شروع کردی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار شہباز اکمل جندران کے وکیل تنویر گھمن کو ہدایت کی ہے کہ آئیندہ پیشی پر شہادت مکمل کرتے ہوئے بحث کریں تاکہ بول ٹی وی کے خلاف ایکس پارٹی فیصلہ دیاجاسکے۔
عدالت نے اس امر پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ بول ٹی وی کے وکیل دیگر کیسوں میں معمول میں عدالت میں پیش ہوتے ہیں لیکن شہباز اکمل جندران کے کیس میں وکالت نامہ دینے کے باوجود کیس کی پیروی نہیں کررہے۔
جبکہ بول ٹی وی کے سی ای او شعیب احمد شیخ بھی بار بار طلبی اور نوٹس جاری ہونے کے باوجود حاضر نہیں ہورہے۔
بول ٹی وی کے سابق ایگزیکٹو کارسپانڈنٹ اینڈ اینکر پرسن شہباز اکمل جندران نے اپنی تنخواہیں، بناولٹ فنڈ اور دیگر واجبات کی وصولی کے لئے کیس دائر کررکھا ہے۔جو کئی ماہ سے زیر التوا ہے۔