چیف جسٹس

عدالتیں آزاد ہیں ،عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کرینگے،چیف جسٹس

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ عدالتیں آزاد ہیں، عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کریں گے،

ہفتہ کولاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدلیہ کا کوئی رجحان نہیں ہوتا، جج جس کیس کو سنیں گے اس کا حقائق کے مطابق فیصلہ کریں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور رہیں گی، آزادی سے فیصلے دیں گی،

عدالتی فیصلوں کو ناراضگی اور جھگڑے کی وجہ نہیں بنانا چاہیئے،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ فیصلوں کو عدلیہ کا رجحان قرار دینا مناسب نہیں،ان کا کہنا تھا کہ جج صاحبان گرمی کے موسم میں گرمی والا اور سردی میں سردی والا فیصلہ نہیں دیتے۔