اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر ان پر ہاتھ ڈالا گیا تو یہ سب متحد ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور اداروں پر حملہ ن لیگ کے ماضی کا حصہ ہے، نواز شریف نے ہمیشہ اداروں پر تنقید کی اور کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فٹیف قانون سازی پر بھی اپوزیشن نے حکومت کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی، ان کو بخوبی علم ہے وزیراعظم عمران خان ان کو این آر او نہیں دیں گے۔
عندلیب عباس نے کہا کہ نوازشریف باہر بیٹھ کر ن لیگی رہنماوں کو باہرنکلنے کے احکامات جاری کرتے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان تو ہرجماعت کے سا تھ ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں۔