زلفی بخاری

عجائب گھروں کو بہتر بنا کر حکومت اپنے ریونیو میں اضافہ کر سکتی ہے، زلفی بخاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عجائب گھروں کو بہتر بنا کر حکومت اپنے ریونیو میں اضافہ کر سکتی ہے،کاروباری اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بہترین نیٹ ورک ضروری ہے۔

ایس ڈی پی آئی کے سیمینار سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عجائب گھروں میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر کارروائی ہو گی۔ ٹیکسلہ اور لاہور سمیت ملک کے مختلف سیاحتی مقامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ چترال میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں ۔